اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے وفد کے دو روزہ دورہ تہران میں ایران اور ایجنسی کے تعاون کے تناظر میں باقی بچے دو مسئلوں کا جائزہ لیا جائے گا- کمالوندی نے کہا کہ اس وفد میں ایجنسی کے سیف گارڈ معاہدوں کے شعبے کے سربراہ بھی شامل ہیں- انہوں نے کہاکہ باقی ماندہ دو مسئلے تعاون کے تیسرے مرحلے میں آتے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان قدم بہ قدم تعاون سے موسوم پروگرام اس فرض پر استوار ہے کہ ایک مسئلے کا مکمل طور پر جائزہ لینے کے بعد ہی دوسرے مسئلے کی طرف قدم بڑھائے جائیں گے- ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون اور شفاف سازی کی کوشش کی ہے- انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی اس مقصد کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی طرح قانون کی خلاف ورزی کی ہے- انہوں نےکہا کہ ہم مکمل طور سے اپنے ایٹمی پروگرام کو شفاف بنارہے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169